گڈزٹرانسپورٹرزنے مشکل وقت میں ملک کے وسیع تر مفاد میں گاڑیاں نقصان میں چلائی، ملک شہزاد اعوان
گڈزٹرانسپورٹرزنے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کے بعد کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان گڈزٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ڈیزل پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے مشکور ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا، امید کرتے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مذید کمی کی جائے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر تاجروں و صنعتکاروں کا ردعمل بھی آگیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کردی
ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ گڈزٹرانسپورٹرزنے مشکل وقت میں ملک کے وسیع تر مفاد میں گاڑیاں نقصان میں چلائی۔ شہزاداعوان کا کہناتھا کہ وفاقی بجٹ 2026/2027 میں ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ واپس لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں گڈز ٹرانسپورٹرز کو ٹول ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس، ای چالان موٹروے پولیس کے چالان سمیت دیگر ٹیکسز میں ریلیف دیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ انڈسٹری جتنے ٹیکسز ادا کرتی ہے،وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں اتنی سہولیات بھی فراہم کرے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.