Native World News

صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز  کے دورۂ روس کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز  کے دورۂ روس کی منظوری دیدی

صدر زرداری نے 24 تا 26 جون بین الاقوامی قانونی فورم میں شرکت کے لیے وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کی

صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز  کے دورۂ روس کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی 14ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت سے متعلق وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کر لی ہے۔

منظوری کے بعد چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد ہونے والے 14ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت کریں گے۔

یہ بین الاقوامی قانونی فورم 24 سے 26 جون 2026 تک روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد ہوگا، جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ عدالتی، قانونی اور پالیسی ساز شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2818215/the-president-approved-the-visit-of-the-chief-justices-of-the-supreme-court-and-the-federal-constitutional-court-to-russia-2818215

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.