واقعے کے بعد گراؤنڈ عملہ فوری طور پر میدان میں پہنچا اور متاثرہ مقام کی مرمت کا کام شروع کر دیا
عراق اور ناروے کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ کے دوران ایک غیرمتوقع واقعے نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔
میچ کے ہاف ٹائم میں اسٹیڈیم کے گراؤنڈ میں نصب ایک اسپرنکلر اچانک خراب ہو گیا جس کے باعث گول پوسٹ کے قریب تیز فوارے کی شکل میں پانی نکلنا شروع ہوگیا اور تھوڑی ہی دیر میں ارد گرد پانی جمع ہوگیا۔
یہ خرابی میدان کے اس حصے میں پیش آئی جہاں ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ نے پہلے ہاف میں اپنے دو گول اسکور کیے تھے۔
اگرچہ دیگر اسپرنکلرز معمول کے مطابق کام کر رہے تھے تاہم مزید نقصان سے بچنے کے لیے گراؤنڈ اسٹاف نے پورا آبپاشی نظام عارضی طور پر بند کر دیا۔
🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨 عاجل:إنفجار إحدى رشاشات الملعب!!!!!!!!!!🤯🇮🇶🇳🇴pic.twitter.com/2jkmnnSXAW
واقعے کے بعد گراؤنڈ عملہ فوری طور پر میدان میں پہنچا اور متاثرہ مقام کی مرمت کا کام شروع کر دیا۔
عملے نے بالٹیوں اور دیگر آلات کی مدد سے اضافی پانی کو میدان کے مختلف حصوں میں پھیلایا تاکہ سطح کو متوازن رکھا جا سکے۔
خوش آئند بات یہ رہی کہ دوسرے ہاف کے آغاز تک مسئلہ مکمل طور پر حل کر لیا گیا اور میدان دوبارہ کھیل کے لیے موزوں حالت میں آ گیا۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.