Native World News

امریکی صدر کا خصوصی طیارہ 35 سال بعد ریٹائر، قطر کا تحفہ نیا ایئرفورس ون بنے گا

امریکی صدر کا خصوصی طیارہ 35 سال بعد ریٹائر، قطر کا تحفہ نیا ایئرفورس ون بنے گا

قطر کی جانب سے تحفے میں دیا گیا 40 کروڑ ڈالر کا جدید بوئنگ 747 طیارہ نئے ایئر فورس ون کے طور پر استعمال ہوگا

امریکی صدر کے زیر استعمال تاریخی صدارتی طیارہ "ایئر فورس ون" 35 سال سے زائد عرصے تک خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر کردیا گیا جبکہ قطر کی جانب سے تحفے میں دیا گیا 40 کروڑ ڈالر مالیت کا جدید بوئنگ 747 طیارہ نئے ایئر فورس ون کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

امریکی صدر کے لیے مختص بوئنگ 747 طیارہ 1990 میں امریکی فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہوا تھا اور اس نے تین دہائیوں سے زائد عرصے تک متعدد امریکی صدور کو دنیا بھر کے اہم سفارتی دوروں، عالمی سربراہی اجلاسوں اور تاریخی مواقع پر سفری سہولیات فراہم کیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں منعقدہ جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد اسی تاریخی طیارے کے ذریعے واشنگٹن تک اپنی آخری پرواز مکمل کی، جس کے ساتھ ہی اس طیارے کی عملی خدمات کا اختتام ہوگیا۔

اس موقع پر امریکی کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون چیونگ نے سوشل میڈیا پر طیارے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے "شاباش، اچھا اور وفادار بندہ" اور "آخری سواری" کے الفاظ تحریر کیے جسے طیارے کو خراجِ تحسین قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی حکومت ایک سال قبل قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئے لگژری بوئنگ 747 طیارے کو عارضی طور پر نئے "ائیر فورس ون" کے متبادل کے طور پر صدارتی فضائی بیڑے میں شامل کر رہی ہے۔

ریٹائر ہونے والا یہ طیارہ سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش سے لے کر موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ تک کئی امریکی صدور کی سفری ضروریات پوری کرتا رہا۔ اس دوران یہ سینکڑوں بین الاقوامی دوروں اور اہم سفارتی مشنز کا حصہ بنا۔

سفید اور نیلے رنگ کا یہ مشہور طیارہ دنیا بھر میں امریکی صدارت کی ایک متحرک علامت سمجھا جاتا تھا اور جہاں بھی امریکی صدر سفر کرتے یہ جہاز عالمی توجہ کا مرکز بن جاتا تھا۔

Source: https://www.express.pk/story/2818352/us-presidents-special-plane-retires-after-35-years-qatars-gift-will-become-the-new-air-force-one-2818352

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.