عائشہ بلوچ کی تاریخی کامیابی پاکستانی خواتین کی صلاحیتوں، عزم، محنت اور ثابت قدمی کا منہ بولتا ثبوت ہے، چیئرمین پی پی
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایشیئن گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی ریسلر عائشہ بلوچ کو مبارک باد دی ہے۔
بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ عائشہ بلوچ نے حریف بھارتی کھلاڑی کو شاندار تکنیکی برتری کے ساتھ شکست دے کر وکٹری پوڈیم پر پاکستان کا پرچم سربلند کیا۔
ایشین گیمز؛ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے عائشہ بلوچ کے گولڈ میڈل جیتنے کی تردید کر دی
ایشین گیمز: پاکستان کی عائشہ بلوچ نے بھارتی حریف کو مات دے کر گولڈ میڈل جیت لیا
انہوں نے کہا کہ عائشہ بلوچ نے نہ صرف گولڈ میڈل اپنے نام کیا بلکہ کروڑوں پاکستانیوں کے دل بھی جیت لیے ہیں، اُن کی تاریخی کامیابی پاکستانی خواتین کی صلاحیتوں، عزم، محنت اور ثابت قدمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے عائشہ بلوچ کے اہلِ خانہ، کوچز اور معاون عملے کو بھی خراجِ تحسین کیا۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.