Native World News

رحیم یارخان میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، چھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمد

رحیم یارخان میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، چھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمد

ملزمان نے آج ہی ایک شہری سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھینی تھی، پولیس

تھانہ صدر خانپور پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس پارٹی موضع جامپور روڈ پر ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کر رہی تھی کہ ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک نامعلوم ڈاکو مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے آج ہی ایک شہری سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھینی تھی۔

پولیس نے فرار ہونے والے تین ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ ہلاک ڈاکو کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے۔

ڈی پی او رحیم یارخان عرفان علی سموں نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2812948/police-encounter-in-rahim-yar-khan-one-robber-killed-stolen-motorcycles-recovered-2812948/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.