Native World News

کاکروچ جنتا پارٹی کی قیادت میں بھارتی نوجوان حکومت کیخلاف سڑکوں پر

کاکروچ جنتا پارٹی کی قیادت میں بھارتی نوجوان حکومت کیخلاف سڑکوں پر

ہم کوئی غلط کام نہیں کر رہے صرف اپنا مؤقف پیش کرنا چاہتے ہیں، ابھیجیت دیپکے

بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی تحریک نے مودی کی نااہل حکومت کو ہلا کر رکھ دیا۔

بھارتی جریدہ نیو انڈین ایکسپریس کے مطابق لکھنؤ میں سی جے پی کی قیادت میں طلباء اور سرکاری ملازمتوں کے امیدواروں نے مودی حکومت کیخلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے کرپٹ بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کیا، اس سے قبل دہلی اور پونے میں بھی جین زی مودی کے بدترین سیاسی نظام کیخلاف احتجاج کر چکی ہے۔

کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ ہم کوئی غلط کام نہیں کر رہے صرف اپنا مؤقف پیش کرنا چاہتے ہیں۔ سی جے پی آئندہ امرتسر اور بنگلورو کے بعد دوبارہ دہلی میں ایک بڑے احتجاج کی تیاری میں ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق نوجوان نسل کی تحریک نے بھارت میں بڑھتی بے روزگاری اور حکومتی نااہلی کیخلاف شدید غصے کا ثبوت دے دیا۔

Source: https://www.express.pk/story/2817334/cockroach-janta-party-protest-2817334

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.