Native World News

پی آئی اے کی نئے مالکان کو حوالگی کی تاریخ سامنے آگئی

پی آئی اے کی نئے مالکان کو حوالگی کی تاریخ سامنے آگئی

یورپ اور برطانیہ کے روٹس کی بحالی سے پی آئی اے کی مالی صورتحال میں بہتری آگئی، ذرائع

پی آئی اے 25 مئی کو باضابطہ طور پر نئے مالکان کے حوالے کردی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کی نجکاری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی، پی آئی اے کے نئے مالکان 25 مئی کو ادارے کا مکمل کنٹرول سنبھالیں گے، نجکاری کی تمام اہم شرائط مکمل کی جاچکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپ اور برطانیہ کے روٹس بحال ہونے کے بعد پی آئی اے کی مالی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

پی آئی اے کی نجکاری کے بعد فلیٹ اور بین الاقوامی روٹس بڑھانے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے، نئی انتظامیہ پی آئی اے کے آپریشنز اور نیٹ ورک میں توسیع کرے گی۔

Source: https://www.express.pk/story/2812660/pia-will-handover-to-new-management-on-25th-may-2812660/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.