Native World News

ہاردک پانڈیا کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا سنادی گئی

ہاردک پانڈیا کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا سنادی گئی

آئی پی ایل قوانین کے مطابق لیول ون خلاف ورزی پر میچ ریفری کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے اور اس کے خلاف اپیل نہیں کی جا سکتی

ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا سنادی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

یہ کارروائی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ کے دوران سامنے آنے والے واقعے کے بعد کی گئی۔

میچ ریفری راجیو سیتھ نے ہاردک پانڈیا کو لیول ون خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا جس کا تعلق کرکٹ آلات کے غلط استعمال سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق آل راؤنڈر نے غصے میں آ کر کریز پر واپس جاتے ہوئے بیلز کو زور سے ہٹ کیا تھا جو کہ آئی پی ایل قوانین کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی ہے۔

Mumbai Indians captain Hardik Pandya has been fined 10% of his match fee. handed one Demerit Point for breaching Level 1 of the IPL Code of Conduct during MI's clash against Kolkata Knight Riders at Eden Gardens. The all-rounder was found guilty of violating Article 2.2,…pic.twitter.com/7Xu0dI7GIT

ہاردک پانڈیا نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کی جانب سے عائد کردہ سزا کو قبول کرلی۔

آئی پی ایل کے قوانین کے مطابق لیول ون خلاف ورزی پر میچ ریفری کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے اور اس کے خلاف اپیل نہیں کی جا سکتی۔

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا اپنی جارحانہ قیادت اور جذباتی انداز کے لیے جانے جاتے ہیں تاہم اس واقعے کے بعد ان کے رویے پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2814083/hardik-pandya-fined-for-violating-code-of-conduct-2814083/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.