Native World News

غیرملکی وفود کی آمدروفت کے سلسلے میں لاہور میں ٹریفک ایڈوائزری جاری

غیرملکی وفود کی آمدروفت کے سلسلے میں لاہور میں ٹریفک ایڈوائزری جاری

شہریوں سے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل

لاہور میں غیرملکی وفود کی آمدروفت کے سلسلہ میں ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایکسپریس ہائی وے، جناح ایونیو، سری نگر ہائی وے، مری روڈ، کلب روڈ پر مختلف اوقات میں ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔ اس دوران ان سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے۔

شہری ڈائیورشنز کے دوران متبادل راستے یا سروس روڈز کا استعمال کریں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی سہولت کے لئے سڑکوں پر موجود ہیں۔ کسی بھی دقت سے بچنے کے لئے اضافی وقت کے ساتھ سفر کریں۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور صبروتحمل کا مظاہرہ کریں۔ مزید معلومات کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا وٹس ایپ چینل فالو کریں یا اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور ITP FM 92.4 سنتے رہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2819587/lahore-roads-traffic-advisory-2819587

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.