Native World News

وفاقی حکومت کا ترقیاتی پروگرام جاری، مجموعی طور پر 3,669 ارب سے زائد مختص

وفاقی حکومت کا ترقیاتی پروگرام جاری، مجموعی طور پر 3,669 ارب سے زائد مختص

ترمیم شدہ پی ایس ڈی پی کے تحت وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے 682 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں

وفاقی حکومت نے ترمیم شدہ ترقیاتی پروگرام 27-2025 جاری کردیا ہے اور مجموعی ترقیاتی پروگرام کا حجم 3,669 ارب روپے سے زائد مختص کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے ترمیم شدہ پی ایس ڈی پی کے تحت وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے 682 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں۔

ترقیاتی پروگرام میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو 224 ارب روپے اور واٹر ریسورسز ڈویژن کے لیے 103 ارب روپے سے زائد فنڈز دینے کی تجویز ہے۔

اسی طرح پاور ڈویژن کے لیے 88 ارب روپے، ریلوے کے لیے 40 ارب روپے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 46 ارب روپے اور آئی ٹی ٹیلی کام ڈویژن کے لیے تقریباً 20 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے صوبوں کے ترقیاتی پروگراموں کے لیے دو ہزار 831 ارب روپے مختص کیے ہیں، جس کے بعد ملک بھر کے مجموعی ترقیاتی پروگرام کا حجم 3 ہزار 669 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق وفاقی پی ایس ڈی پی کا کل حجم ایک ہزار ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2816912/federal-govt-development-program-over-3669-billion-rupees-2816912/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.