Native World News

سعودی ایئرلائن کے طیارے میں خرابی، سیکڑوں عازمین حج لاہور ایئرپورٹ پر پھنس گئے

سعودی ایئرلائن کے طیارے میں خرابی، سیکڑوں عازمین حج لاہور ایئرپورٹ پر پھنس گئے

سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 5735 لاہور سے مدینہ کے لیے ساڑھے 10 بجے روانہ ہونی تھی

سعودی ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں خرابی کے سبب سیکڑوں عازمین حج علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔

سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 5735 لاہور سے مدینہ کے لیے ساڑھے 10 بجے روانہ ہونی تھی۔

سیکڑوں مسافر لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ کے منتظر ہیں۔

ایئر لائن انتظامیہ کے مطابق طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر ہوئی، ایئر کرافٹ انجینیئر کام کر رہے ہیں، خرابی جلد دور ہو جائے گی۔

Source: https://www.express.pk/story/2812520/technical-fault-in-saudia-aircraft-leaves-hundreds-of-hajj-pilgrims-stranded-at-lahore-airport-2812520/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.