وزیراعظم کے دورۂ ایران کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، ذرائع
وزیراعظم شہباز شریف 3 جولائی کو ایران کا دورہ کریں گے، جہاں انکی ایرانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین میں شرکت متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورۂ ایران کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جبکہ اعلیٰ سطحی وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔
ایران کا شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین کیلئے 3 روزہ تعطیل کا اعلان
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران ایرانی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.