Native World News

اپوزیشن نے سندھ کے بجٹ کو ہیر پھیر اور عوام دشمن قرار دے دیا

اپوزیشن نے سندھ کے بجٹ کو ہیر پھیر اور عوام دشمن قرار دے دیا

عوام  مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے

سندھ اسمبلی میں موجود تمام اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ طور پرصوبے کے نئے مالی سال کے بجٹ کو الفاظ کو ہیر پھیر قرار دیتے ہوئے اس کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا یے کہ بجٹ بحث میں احتجاج کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی ۔تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شبیر قریشی اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق نے بدھ کو بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کے بعد سندھ اسمبلی کے میڈیا کارنر پر مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

علی خورشیدی نے کہا کہ سندھ حکومت کی ڈھٹائی پر مبنی آمرانہ پالیسی ہے۔ بجٹ میں شہری سندھ کی نمائندگی  نہیں ہے۔ مخصوص طبقہ بجٹ پیش کرتا ہے اس لیے ہم نے اس بجٹ کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط کےمطابق پری بجٹ سیشن نہیں ہوا ہے۔متحدہ اپوزیشن سراپا احتجاج ہے۔ہر فورم پر ہر طریقے سےاحتجاج ہوگا ۔آمرانہ روئیے پر احتجاج تھا، دیہی شہری سندھ کو برباد کرنے پر احتجاج تھا۔مشترکہ ایجنڈا پر سب ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی پارٹی شروع ہوئی ہے ابھی دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔

سندھ کابینہ نے نئے مالی سال 27-2026 کے صوبائی بجٹ کی منظوری دیدی

ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر افتخار عالم نے کہا کہ آمرانہ رویے کی وجہ سے بجٹ کو مسترد کرتےہیں پیپلزپارٹی نے ۔سندھ دھرتی کو لہولہان کیا ہوا یے۔ تعلیم صحت کی سہولیات ناکافی ہے جبکہ بجٹ میں کراچی کو مکمل نظر انداز کردیا گیا ہے، یہ بجٹ عوام دوست نہیں ہے۔

جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق نے کہا کہ اپوزیشن کراچی اور صوبےکا مقدمہ لڑرہی ہے۔کراچی کا بجٹ میں 95فیصد حصہ ادا کرتاہے۔ کیا ہم ان کو پیسے ٹیکس دیتےرہیں۔ یہ اشرافیہ کا بجٹ کرپشن انڈسٹری کا بجٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق بھی کراچی کےساتھ سنجیدہ نہیں ہے، اس معاملے پر جماعت اسلامی اپنا احتجاج ریکارڈ کراتی رہےگی۔

پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شبیر قریشی نے کہا کہ یہ کراچی حیدر آباد دشمن بجٹ ہے، ان کا وزیر کہتا ہےکہ میرے محکمے میں 2 ارب کی کرپشن ہوئی یے، اس معاملہ کی تحقیقات کی جائیں۔

اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں بجٹ بحث کے دوران بھی احتجاج جاری رکھیں گی۔

Source: https://www.express.pk/story/2817960/sindh-assembly-reject-budget-fy2026-2027-2817960

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.