Native World News

افغانستان میں حق مانگنا جرم بن گیا، شہری طالبان رجیم کی دہشتگردی کا نشانہ

افغانستان میں حق مانگنا جرم بن گیا، شہری طالبان رجیم کی دہشتگردی کا نشانہ

اقتدارپرقابض طالبان رجیم نےقانون اورانصاف کو پس پشت ڈال کراپنےہی شہریوں کی زندگی جہنم بنادی

افغانستان میں حق مانگنا اب جرم بن گیا ہے، جہاں افغان شہری طالبان رجیم کی دہشتگردی کا نشانہ بن رہے ہیں۔

اقتدارپرقابض طالبان رجیم نےقانون اورانصاف کو پس پشت ڈال کراپنےہی شہریوں کی زندگی جہنم بنادی  ہے۔ افغان میڈیا اورسوشل میڈیاپروائرل ویڈیوزنےطالبان رجیم کی دہشتگردی اورانتہا پسندی کوبےنقاب کردیا  ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ہرات میں طالبان فورسزنےرجیم کےمظالم کیخلاف احتجاج کرنےوالےمظاہرین پرسیدھی گولیاں چلا دیں، جہاں طالبان فورسزکی اندھادھند فائرنگ سےایک شخص ہلاک اور22 افراد شدید زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق ہرات میں احتجاج حالیہ دنوں میں طالبان رجیم کی جانب سےخواتین کی گرفتاریوں کیخلاف کیاجارہا تھا ۔     کشیدگی بڑھنے پر قابض طالبان رجیم نےاحتجاج کو دبانے کے لیے علاقے میں اضافی نفری بھیج دی  ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہےکہ طالبان اہلکارافغان شہریوں کوتلاشی کے نام پرہراساں کررہےہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  شریعت کا لبادہ اوڑھےطالبان رجیم اپنےحق کے لیے اٹھنے والی آوازوں کوبندوق کےزورپردبانےکی ناکام کوشش کررہی ہے۔ ہرات کی سڑکوں پربہتا معصوم شہریوں کاخون افغان طالبان رجیم کےظلم وجبرکے خاتمےکاپیش خیمہ ثابت ہوگا۔

Source: https://www.express.pk/story/2816808/demanding-justice-has-become-a-crime-in-afghanistan-with-civilians-targeted-by-the-taliban-regimes-terrorism-2816808/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.