Native World News

برطانوی وزیر اعظم کے بعد لتھوانیا کی وزیر اعظم بھی اچانک مستعفی

برطانوی وزیر اعظم کے بعد لتھوانیا کی وزیر اعظم بھی اچانک مستعفی

یہ پیشرفت لتھوانیا کے سیاسی منظرنامے میں عدم استحکام کو نمایاں کرتی ہے

گزشتہ روز برطانوی وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد آج لتھوانیا کی وزیر اعظم بھی مستعفی ہوگئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیتھوانیا کی وزیر اعظم اینگا روگینن نے آج بروز منگل وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

اپنی کابینہ کے آخری اجلاس کے دوران اپنے الوداعی خطاب میں اینگا روگینن نے کہا کہ یہ ایک مشکل دن ہے۔ حالیہ مہینوں میں حکومت کو درپیش چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس عرصے کے دوران بہت سے مشکل فیصلے کیے ہیں۔

واضح رہے کہ اینگا روگینن نے اپنی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر سے بڑھتے ہوئے دباؤ کے تحت استعفیٰ دیا ہے۔ ان کا استعفیٰ حکومتی اتحاد کے جزوی طور پر ٹوٹنے کے بعد اور وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے ایک سال سے بھی کم وقت میں سامنے آیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملک کو ایک نئے سیاسی دوراہے پر لا کھڑا کرتا ہے اور لتھوانیا کے سیاسی منظرنامے میں عدم استحکام کو نمایاں کرتا ہے۔

بلومبرگ نیوز نے رپورٹ کے مطابق اینگا روگینن کے مستعفی ہونے کے بعد جونوا شہر کے 42 سالہ میئر مینڈوجس سنکیویکس کے عہدہ سنبھالنے کی توقع ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2818916/sudden-resignation-of-lithuanian-prime-minister-2818916

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.