امریکا کی جانب سے بار بار موقف میں تبدیلی نے پیش رفت کو متاثر کیا ہے، ترجمان اسماعیل بقائی
ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تاحال کسی بھی معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق معاہدے کی دستخطی تاریخ اور مقام کے حوالے سے سامنے آنے والی خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی مسودے کا بڑا حصہ مکمل ہو چکا ہے تاہم امریکا کی جانب سے بار بار موقف میں تبدیلی نے پیش رفت کو متاثر کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ قطر اور پاکستان اس پورے سفارتی عمل میں اہم ثالثی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ایران اپنے اصولی مؤقف اور ریڈ لائنز پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ایران کیساتھ معاہدہ طے پاگیا؛ اب حملے نہیں کریں گے؛ ٹرمپ کا چونکا دینے والا اعلان
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور جلد اس پر دستخط متوقع ہیں۔
ان کے مطابق ایران کی اعلیٰ قیادت بھی اس معاہدے سے اتفاق رکھتی ہے جبکہ معاہدے کے تحت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جائے گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کے بیانات میں تضاد نے صورتحال کو غیر یقینی بنا دیا ہے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.