نوٹیفکیشن کے مطابق لیوی کی نئی شرح 20 جون 2026 سے نافذ العمل ہوگی
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی شرح میں ردوبدل کر دیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی نئی شرح کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور لیوی کی نئی شرح 20 جون 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر ڈیولپمنٹ لیوی 40.49 روپے فی لیٹر کم کردی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول پر ریٹیل فروخت کے لیے پیٹرولیم لیوی 106.74روپے فی لیٹر سے کم کرکے 66.25 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی 19.71روپے فی لیٹر بڑھا دی ہے اورریٹیل آؤٹ لیٹس کے ذریعے فروخت کے لیے پٹرولیم لیوی 53.26 روپے سے بڑھا کر72.97 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کردی
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
اسی طرح ہائی آکٹین(ایچ او بی سی) پرپٹرولیم لیوی میں 214.49روپے فی لیٹر کمی کردی ہے، جس کے نتیجے میں ریٹیل سطح پر پیٹرولیم لیوی 305.74 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 91.25 روپے فی لیٹر کی سطح پر آگئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 74 روپے 28 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے 31 پیسے کم کردیے گئے ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 299 روپے 50 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 311 روپے 47 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.