باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے انعام خورو چینہ گئی میں ایک گھر پر مبینہ ڈرون حملہ کیا گیا، ذرائع
خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں مبینہ ڈرون حملے میں ایک بچہ جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئیں۔
مقامی پولیس ذرائع کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے انعام خورو چینہ گئی میں حیات اللہ نامی شخص کے گھر پر مبینہ ڈرون حملہ کیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مبینہ ڈرون حملے میں 9 سالہ بچہ جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئیں، زخمی خاتون کو علاج کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.