مشرقی بوسٹن کے پیئرز پارک ٹو میں نصب اس دیوہیکل فٹبال کا قطر 47.9 فٹ ہے
امریکی ریاست میساچوسٹس کی میساچوسٹس پورٹ اتھارٹی نے دنیا کی سب سے بڑی فٹبال بنا کر باضابطہ طور پر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
مشرقی بوسٹن کے پیئرز پارک ٹو میں نصب اس دیوہیکل فٹبال کا قطر 47.9 فٹ ہے، جسے گینیز ورلڈ ریکارڈز نے تصدیق کے بعد دنیا کی سب سے بڑی فٹبال قرار دیا۔
اس شاندار کارنامے کے ساتھ امریکا نے قطر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ اس سے قبل 2013 میں قطر میں تیار کی گئی 39.98 فٹ قطر والی فٹبال دنیا کی سب سے بڑی فٹبال کا اعزاز رکھتی تھی۔
یہ ریکارڈ ساز فٹبال امریکی ریاست اوہائیو کی کمپنیوں برٹن انکارپوریٹڈ اور کری ایٹو اِنفلیٹیبلز نے تیار کی ہے۔
اس منفرد تخلیق کا مقصد ان فیفا ورلڈ کپ میچز کا جشن منانا ہے جو جون اور جولائی میں بوسٹن اسٹیڈیم، فاکسبرو میں کھیلے جائیں گے۔
یہ دیوقامت فٹبال 18 جون تک عوامی نمائش کے لیے پارک میں موجود رہے گی، جہاں شائقین اسے قریب سے دیکھ سکیں گے اور تصاویر بھی بنا سکیں گے۔
میساچوسٹس پورٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق فٹبال کی تیاری میں استعمال ہونے والا تمام مواد بعد میں ری سائیکل کیا جائے گا تاکہ ماحول دوست اقدامات کو بھی فروغ دیا جا سکے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.