نیشنل بنک اسٹیڈیم میں 30 جون کو زون 2 اور زون 7 کے انتخابات طے ہیں
ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے تین زونز کےانتخابات کے لیے حتمی امیدوار سامنے آگئے، نیشنل بنک اسٹیڈیم میں 30 جون کو زون 2 اور زون 7 کے انتخابات طے ہیں جبکہ یکم جولائی کو زون 4 کے انتخابا ت ہوں گے۔
غیر سرکاری ذرائع کے مطابق زون دو میں صدارتی امیدوار وصال الدین انصاری کے سیاسی کارکن ہونے کی بنیاد پر کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے جبکہ راشد احمد مقابلے سے دستبردار ہو گئے۔
اب صدارت کے لیے مقابلہ نصرت محبوب اور ظفرخان کے درمیان ہوگا،سید شاہدعلی کی دستبرداری کے بعد سیکریٹری کےعہدے پر راشد احمد اور اقبال انصاری کے درمیان مقابلہ ہے،خازن کے لیے امیدوارامیرعبداللہ خان نیازی دستبردار ی کے بعد صغیر احمد اور سید عارف الدین کےدرمیان مقابلہ ہوگا۔
زون چار میں صدارت کےعہدے کے لیے اہم یاسر مشتاق نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے،اس عہدے کے لیے سید عابد حسین اور ایس ایم مسرت رضا میدان میں رہ گئے،صلاح الدین کی دستبرداری کے بعد سیکریٹری شپ کے لیے نوشاد احمد خان اور شاہ شفیع الدین اختر الملک کےدرمیان مقابلہ ہوگا۔
زون سات میں صدر کےلیےعبدالروف،مسعودخان اور محمد عرفان خان، سیکریٹری کے لیے سیف اللہ خان، ایم قاسم اورکامران رشید جبکہ خازن کےلیے زیب اقبال،عبدالرافع اعوان اور عبدالندیم میدان میں ہیں۔
واضح رہے ندیم عمر پینل کراچی ریجن کےچار زون ایک، زون تین، زون پانچ اور زون چھ میں صدر، سیکریٹری اورخازن کی نشستوں پربلا مقابلہ کامیابی پاچکا ہے۔
غیرسرکاری نتائج کے مطابق ان نشستوں پربالترتیب زون ایک سے خرم اشرف، عمر توصیف صدیقی اورحنزیلہ خان، زون تین سے افضل قریشی، ضامن علی اور اختر فہیم،زون پانچ سے محمد ماجد خان، محمد سعید اورعمران انجم شیخ اور زون چھ سے صائم احمد، طفیل خان اور محمد کامران بلا مقابلہ کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نتائج کی روشنی میں ندیم عمر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے انتخابات میں ایک بلا مقابلہ صدرمنتخب ہوجائیں گے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.