ابتدائی تحقیقیات کے مطابق واقعہ خودکشی کا لگتا ہے، پولیس
شہر قائد میں ملیر کینٹ کے علاقے مگسی چوک کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
ایدھی حکام کے مطابق واقعے کے بعد لاش کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت خورشید خان کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی نے اپنے ذاتی پستول سے سر پر گولی مار کر خودکشی کی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
حکام کے مطابق واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے چھان بین کی جا رہی ہے، جبکہ اہلخانہ سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.