Native World News

ایس ای سی پی نے 5 سیکیورٹیز بروکرز کو اسلامی بروکریج ونڈوز کھولنے کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے 5 سیکیورٹیز بروکرز کو اسلامی بروکریج ونڈوز کھولنے کی منظوری دے دی

اسلامی بروکریج ونڈوز کے ذریعے صرف شریعہ کمپلائنٹ کمپنیوں میں ٹریڈنگ کی اجازت ہوگی، سیکیورٹیز کمیشن

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے 5 سیکیورٹیز بروکرز کو اسلامی بروکریج ونڈوز کھولنے کی منظوری دے دی۔

ایس ای سی پی کے مطابق اسلامی بروکریج ونڈوز کے ذریعے سرمایہ کار براہ راست شریعہ کمپلائنٹ شیئرز، سکوک اور اسلامی ای ٹی ایف میں سرمایہ کاری کر سکیں گے، جس سے حلال سرمایہ کاری میں سہولت ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلامی بروکریج ونڈوز میں اکاؤنٹ کھولنے والے سرمایہ کاروں کے فنڈز صرف شریعہ کمپلائنٹ سرمایہ کاری میں ہی استعمال ہوں گے، جبکہ ان ونڈوز کے لیے علیحدہ اسلامی بینک اکاؤنٹس اور ٹریڈنگ سسٹمز بھی مختص کیے جائیں گے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ اسلامی بروکریج ونڈوز کے ذریعے صرف شریعہ کمپلائنٹ کمپنیوں میں ٹریڈنگ کی اجازت ہوگی۔

کمیشن کے مطابق ملک میں اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ کے لیے مسلسل اصلاحات جاری ہیں، اور یہ اقدام اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2812527/secp-approves-5-securities-brokers-to-launch-islamic-brokerage-windows-2812527/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.