Native World News

وزیراعظم کی ہدایت پر خیبرپختونخوا کو گندم کی سپلائی شروع

وزیراعظم کی ہدایت پر خیبرپختونخوا کو گندم کی سپلائی شروع

وزیر اعظم شہباز شریف کے اس اقدام کا مقصد خیبرپختونخوا کے عوام کو مہنگائی کے اثرات سے تحفظ دینا ہے، وفاقی وزیر

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت فوڈ سیکیورٹی نے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے وزارت فوڈ سیکیورٹی کو پاسکو کے ذریعے گندم سپلائی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے اس اقدام کا مقصد خیبرپختونخوا کے عوام کو مہنگائی کے اثرات سے تحفظ دینا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاسکو کے ذریعے فوری اور مؤثر گندم سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم  کا اقدام غذائی تحفظ اور عوامی ریلیف کے لیے عملی قدم ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2816919/wheat-supply-to-khyber-pakhtunkhwa-begins-on-prime-ministers-directives-2816919/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.