Native World News

انمول پنکی کا سابق شوہر کون اور کیا کرتارہا؟سنگین انکشافات سامنے آ گئے

انمول پنکی کا سابق شوہر کون اور کیا کرتارہا؟سنگین انکشافات سامنے آ گئے

پنکی نے 2021 میں ایک سابق انسپکٹر کے کہنے پر ناصر سے طلاق لی تھی، پولیس

کوکین کوئین انمول عرف پنکی سے متعلق تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پولیس کے مطابق انمول پنکی کا سابق شوہر ناصر اپنے بھائیوں سمیت منشیات کے کاروبار میں ملوث تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ناصر اپنے 2 بھائیوں منصور اور شہروز کے ہمراہ لاہور آیا تھا جہاں تینوں بھائیوں نے مل کر پہلے گیسٹ ہاؤسز اور شراب کا کاروبار شروع کیا۔

انمول پنکی کی سٹی کورٹ میں پیشی خطرناک قرار، سماعت جیل میں ہوگی

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار پنکی کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان تیار

پنکی کیس میں پولیس کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

بعد ازاں ناصر نے اپنے دونوں بھائیوں، ایک دوست عرفان اور بہنوئی کے ساتھ مل کر کوکین کا کاروبار شروع کیا۔ تحقیقات کے مطابق ناصر نے ہی انمول عرف پنکی کو کوکین بنانے کا ماہر بنایا جبکہ دونوں میاں بیوی لاہور اور کراچی سمیت پورے پاکستان میں کوکین سپلائی کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ناصر اپنے بھائیوں سمیت کوکین کا کاروبار کراچی بھی لے گیا تھا۔ مزید یہ کہ انمول عرف پنکی نے 2021 میں ایک سابق انسپکٹر کے کہنے پر ناصر سے طلاق لی تھی۔

Source: https://www.express.pk/story/2813555/who-was-anmol-pinkys-ex-husband-and-what-was-he-doing-serious-revelations-have-come-to-light-2813555

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.