بھارتی نوجوانوں کو کیڑے مکوڑے سمجھنے والے مودی نے بھارت کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے
بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی ہندو انتہا پسند مودی سرکار کو ٹکر دینے والی نئی سیاسی قوت کے طور پر ابھرر ہی ہے۔
بھارتی نوجوانوں کو کیڑے مکوڑے سمجھنے والے مودی نے بھارت کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ نوجوانوں کے مستقبل کو اندھیرے میں جھونک کر مودی نے بھارتی نوجوانوں کو شدید عوامی احتجاج پر مجبور کر دیا ہے۔
عالمی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق مودی کے دورمیں کوئی بھی سرکاری امتحان لیک ہونے سے نہیں بچتا ۔ کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سرکاری امتحانات میں پرچہ لیک روکنے کے لیے ڈائپر ہی آخری حل رہ گیا ہے۔
سی این این کے مطابق بھارتی طلبہ مودی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خودکشی کے راستے پر جا رہے ہیں۔
کانگریس رہنما ابھیشیک دت کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے 10 سالوں میں 90 امتحانی پرچے لیک کر کے ساڑھے 6 کروڑ طلبہ کی زندگیاں برباد کی ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پرادھان کی نااہلی نے بھارت کے تعلیمی نظام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ مودی کا نااہل وزیر احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو دہشت گرد کہہ کر اپنی ناکامی چھپا رہا ہے۔
تاریخ اور پولیٹیکل سائنس کی ماہر بابیتا تیاگی کے مطابق مودی کے زیرِ اثر میڈیا کے بنائے گئے بیانیے کے برعکس زمینی حقائق ایک بالکل مختلف تصویر پیش کرتے ہیں۔
بھارتی عوام نے پیپر لیک نہ روک سکنے والی بی جے پی حکومت کی دیگر شعبوں میں بھی بدترین کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.