Native World News

انمول عرف پنکی کو عدالت پہنچادیا گیا، جسمانی ریمانڈ کیلئے مختلف تھانوں کی پولیس متحرک

انمول عرف پنکی کو عدالت پہنچادیا گیا، جسمانی ریمانڈ کیلئے مختلف تھانوں کی پولیس متحرک

ملزمہ کے وکیل میر ہدایت اللہ ایڈووکیٹ بھی عالت پہنچ گئے

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کو ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیا گیا۔

ملزمہ کو سخت سیکیورٹی میں برقع پہناکر پولیس موبائل میں عدالت لایا گیا، ملزمہ کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کی بھاری نفری ملزمہ کو لیکر سٹی کورٹ پہنچی جبکہ ملزمہ کے وکیل میر ہدایت اللہ ایڈووکیٹ بھی عالت میں موجود تھے۔

کسٹڈی میں لیجاتے ہوئے ملزمہ پولیس پر چیخنے لگی اور کہا کہ میرا دم گھٹ رہا ہے میرے منہ پر چادر نہ ڈالیں۔ سماعت کے دوران کچھ افراد مشتعل ہوگئے اور انہوں نے مارو مارو کے نعرے بھی لگائے، سماعت مکمل ہونے کے بعد پولیس بڑی مشکل سے ملزمہ کو حصار میں لیکر روانہ ہوگئی۔

عدالت نے تمام مقدمات میں ملزمہ انمول سمیت دیگر دو ملزمان کے ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔

دوسری جانب انمول عرف پنکی کے ریمانڈ کے حصول کے لیے مختلف تھانوں کی تفتیشی پولیس متحرک ہوگئی ہے۔ تھانہ گزری اور تھانہ درخشاں کے تفتیشی افسران ریمانڈ حاصل کرنے عدالت پہنچ گئے۔

پنکی عدالت میں پھٹ پڑی، بنی گالہ سمیت کئی اہم  باتوں پر لب کھول دیے

پنکی کے ساتھ عالمی گینگ کے لوگ بھی شامل ہیں، 300 روز کے خریدار تھے، کراچی پولیس چیف

تھانہ گزری کے تفتیشی افسر کے مطابق گزری تھانے میں ملزمہ کیخلاف 2021 اور 2022 میں مقدمات درج کئے گئے تھے جبکہ درخشاں تھانے کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمہ پر 2021، 2022 اور 2025 کے مقدمات ہیں، ملزمہ تمام مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھی۔ ہم اپنے 5 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرینگے۔

کوکین ڈیلر کے ریمانڈ کے لیئے ایس آئی یو پولیس بھی عدالت پہنچ گئی، تفتیشی افسر انسپکٹر غوث کے مطابق ملزمہ کا 2025 کے مقدمے میں ریمانڈ لینے آئے ہیں، مقدمے میں رائیڈر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنکی کے خلاف درج نئے مقدمات میں بھی جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی جائے گی، ملزمہ کو تھانہ سچل میں درج نئے مقدمے میں ملیر کی عدالت میں پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گارڈن کے علاقے سے کوکین اور منشیات کی بڑی سپلائر انمول عرف پنکی کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور پستول برآمد کی گئی تھی۔

Source: https://www.express.pk/story/2813303/anmol-pinky-case-2813303/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.