پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 3-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا
پروہاکی لیگ میںپاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میںپاکستان کا قومی پرچم ہی تبدیل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں جاری ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں منگل کو کھیلے گئے پاک بھارت میچ سے قبل قومی پرچم تبدیل کردیا گیا۔
نو ممالک کے درمیان کھیلی جانے والی پرولیگ کی انتظامیہ نے پاکستان کے قومی پرچم کے بجائے گراؤنڈ میں دوسرا پرچم لہرا دیا۔
اس پرچم کی پاکستان کی حکمران پارٹی مسلم لیگ ن کے جھنڈے سے مشابہت تھی۔ حیرت انگیز طور پر پاکستان ہاکی ٹیم کے آفیشلز اور کھلاڑیوں سمیت کسی نے بھی اس امر کا نوٹس نہ لیا اور خاموشی اختیار کی۔
دوسری جانب مزکورہ واقعہ پر عوامی اور ہاکی کے حلقوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین اقوامی سطح پر ہونے والی یہ غلطی افسوسناک ہے۔
قومی پرچم کی اتنی بے حرمتی پہلے کبھی نہیں ہوئی،حکومت پاکستان انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن، پرولیگ انتظامیہ اور پی ایچ ایف سے فوری وضاحت طلب کرے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔
واضح رہے پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 3-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.