Native World News

پی ٹی آئی رکن کی کرپشن ثابت کرنے پر اسمبلی رکنیت اور صوبہ چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی رکن کی کرپشن ثابت کرنے پر اسمبلی رکنیت اور صوبہ چھوڑنے کا اعلان

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی رکن نیک محمد پر کرپشن کا الزام پی ٹی آئی پی کے کے رکن نے عائد کیا

پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی محمد وزیر نے کرپشن کا الزام ثابت کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ثبوت فراہم کردیے تو رکنیت اور صوبہ چھوڑ دوں گا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی پی کے کے رکن اقبال وزیر نے حکومتی رکن نیک محمد پر کرپشن کا الزام عائد کیا۔

اپنے اوپر لگنے والے الزام پر جواب دیتے ہوئے نیک محمد نے کہا کہ اقبال وزیر نے میری موجودگی میں مجھ پر کرپشن کا الزام لگایا، اگر مجھ پر کرپشن ثابت ہوا تو یہ اسمبلی کیا یہ صوبہ بھی چھوڑ دوں گا۔

انہوں نے چیلنج کیا کہ اگر مرد کے بچے ہو تو وہاں جا کر ثابت کرو۔ انہوں نے اسپیکر اور ایوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی بات کر کون رہا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2819090/pti-mpa-announce-to-leave-provice-also-mpa-ship-prove-corruption-2819090

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.