Native World News

خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب

خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب

2 خوارج کی آڈیو لیک نے فتنہ الخوارج اور خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کے گٹھ جوڑکا پردہ چاک کردیا

خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت اور فتنۃ الخوارجکا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق 2 خوارج کی آڈیولیک نے فتنۃ الخوارج اور خیبرپختونخواکی حکمران سیاسی جماعت کے گٹھ جوڑکا پردہ چاک کردیا۔

افغانستان میں موجودخارجی سرغنہ بادشاہ اورجنوبی وزیرستان میں موجودخارجی سرغنہ راکٹی کی آڈیومنظرعام پرآئی۔ خوارج نے کے پی کی حکمران سیاسی جماعت کے ایم پی اے آصف محسود سے خصوصی ہمدردی کا اظہار کیا، اغوا اور بھتہ لینے سے روک دیا۔

آڈیو لیک میں سنائی دے رہا ہے کہ فتنۃ الخوارج کے راکٹی دہشتگرد نے جنوبی وزیرستان سے ایم پی اے آصف محسود کو بھتے کا پرچہ دیا اور اس کی تلاشی لی۔

افغانستان میں بیٹھے خارجی بادشاہ نے فوری مداخلت کی اورراکٹی کو حکم دیا کہ آصف محسود کو اغوا نہیں کیا جائے۔

خارجی بادشاہ کے مطابق آصف محسود خیبر پختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کا بندہ ہے،اس کوجانے دیا جائے اور تلاشی لینے پر اس سے معذرت کی جائے۔

خارجی راکٹی نے بھی تصدیق کی کہ اس نے آصف محسود کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا، افغان خارجی عناصر کے حکم پرعمل کیا جارہاہے۔

ماہرین کے مطابق آڈیولیک ثبوت ہے کہ کے پی حکومت نے خوارج کوسیاسی اورسماجی جگہ دی جس وجہ سے خوارج ان کواپنے ہی لوگ سمجھتے ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2813899/the-nexus-between-the-ruling-political-party-of-khyber-pakhtunkhwa-and-fitna-al-khawarij-has-been-exposed-once-again-2813899

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.