Native World News

اپاچی ہیلی کاپٹر واقعہ، ایران نے امریکی الزامات مسترد کر دیے

اپاچی ہیلی کاپٹر واقعہ، ایران نے امریکی الزامات مسترد کر دیے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز اور اطراف میں کوئی فضائی کارروائی نہیں کی، ایرانی حکام

امریکی فوج کے اپاچی ہیلی کاپٹر سے متعلق تنازع پر ایران نے اپنا مؤقف واضح کرتے ہوئے اس واقعے میں کسی بھی قسم کے دانستہ کردار کی سختی سے نفی کر دی ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ تہران کا امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ایران کی جانب سے ایسی کوئی کارروائی جان بوجھ کر کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جاری غیرمعمولی کشیدگی کے باعث بعض اوقات غیرارادی واقعات پیش آ سکتے ہیں جنہیں فوری طور پر حملہ قرار دینا درست نہیں ہوگا۔

ادھر امریکی حکام بھی واقعے کی نوعیت پر حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔ ایک امریکی عہدیدار کے مطابق ابتدائی اطلاعات یہ ہیں کہ ہیلی کاپٹر ممکنہ طور پر ایک ایرانی ڈرون سے ٹکرایا تاہم ابھی تک ایسا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا جس سے یہ ثابت ہو کہ یہ عمل جان بوجھ کر کیا گیا تھا واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

آبنائے ہرمز میں امریکی فوجی کاپٹر کو ایران نے مار گرایا؛ ٹرمپ نے تصدیق کردی

دوسری جانب ایرانی عسکری ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز اور اس کے اطراف کسی قسم کی فضائی کارروائی انجام نہیں دی گئی۔

یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دعویٰ کر چکے ہیں کہ آبنائے ہرمز کے اوپر گشت کرنے والے امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو ایران نے مار گرایا۔

ٹرمپ کے مطابق اگرچہ ہیلی کاپٹر میں موجود دونوں پائلٹ محفوظ رہے تاہم واشنگٹن اس واقعے کو نظرانداز نہیں کرے گا اور اس کا جواب دیا جائے گا۔

Source: https://www.express.pk/story/2816786/apache-helicopter-incident-iran-rejects-us-allegations-2816786

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.