Native World News

افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی عالمی سطح پر تصدیق

افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی عالمی سطح پر تصدیق

افغانستان میں اب بھی 20 سے زائد دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں

افغانستان میں عالمی دہشتگرد تنظیموں کی محفوظ پناہ گاہوں پر روس کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزارت خارجہ نےایک بار پھر  افغانستان میں عالمی اور علاقائی دہشتگردوں کی موجودگی کےپاکستانی موقف کی تائیدکردی ہے۔

روسی سرکاری نیوز ایجنسی 'ریا نووستی' کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر پیوتر ایلیچیف نےوسطی ایشیائی ممالک کے 19ویں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ افغاستان میں دہشتگردوں کی موجودگی خطے بلخصوص پڑوسی ممالک کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔

افغانستان میں اب بھی 20 سے زائد دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں۔ افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہوں کےجنگجوؤں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروہ منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی اسلحے کی تجارت سے بڑے پیمانے پر مالی وسائل حاصل کر رہے ہیں۔

عالمی ماہرین کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کا یہ بیان پاکستان کے اس دیرینہ موقف کو بالکل درست ثابت کرتی ہے کہ افغانستان میں قائم 'نارکو ٹیرر نیکسس' مکمل فعال ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817332/afghanistan-taliban-vs-terrorists-2817332/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.