Native World News

چین اور روس نے ایران کی مدد نہ کرکے تنازع کو ہوا دینے سے گریز کیا؛ امریکی صدر

چین اور روس نے ایران کی مدد نہ کرکے تنازع کو ہوا دینے سے گریز کیا؛ امریکی صدر

چین اور روس کا ایران جنگ میں مداخلت نہ کرنے سے امریکا کی سفارتی اور فوجی کوششیں کامیاب ہوئیں؛ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ فوجی کشیدگی کے دوران چین اور روس نے ایسا کوئی عملی اقدام نہیں کیا جس سے تنازع مزید شدت اختیار کرتا جو قابل تعریف ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر شی جنپنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جنگ کے دوران براہِ راست مداخلت سے گریز کیا جس سے امریکا کی سفارتی اور فوجی کوششوں کو پیچیدگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگر چین یا روس نے ایران کی عسکری معاونت کی ہوتی تو خطے کی صورتحال کہیں زیادہ سنگین ہوسکتی تھی تاہم ایسا نہیں ہوا اور اس پر وہ دونوں رہنماؤں کے شکر گزار ہیں۔

امریکی صدر نے اس موقع پر اپنے بعض روایتی اتحادیوں پر بھی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپ اور جاپان نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی اور خطے میں استحکام کے لیے امریکا کی توقعات کے مطابق کردار ادا نہیں کیا۔

صدر ٹرمپ کا یہ بیان اس لیے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے کہ روس اور چین کو طویل عرصے سے ایران کے قریبی سفارتی اور اقتصادی شراکت دار تصور کیا جاتا ہے۔

اگرچہ جنگ کے دوران دونوں ممالک نے مذاکرات اور کشیدگی میں کمی پر زور دیا، تاہم انہوں نے براہِ راست عسکری مداخلت سے گریز کیا۔

دوسری جانب چین نے کئی مواقع پر ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے تحمل اور سفارتی حل پر زور دیا جبکہ روس نے خبردار کیا تھا کہ جنگ میں مزید شدت مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام اور جوہری ہتھیاروں کی نئی دوڑ کا سبب بن سکتی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2818021/trump-praise-china-russia-for-not-support-iran-2818021

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.