Native World News

ایدھی فاؤنڈیشن نے گیارہ سال قبل گمشدہ ہونے والی بچی کو اہلِ خانہ سے ملادیا

ایدھی فاؤنڈیشن نے گیارہ سال قبل گمشدہ ہونے والی بچی کو اہلِ خانہ سے ملادیا

ایدھی ہوم میں بچی کی دیکھ بھال کی جاتی رہی

ایدھی فاؤنڈیشن نے گیارہ سال قبل گمشدہ ہونے والی بچی کو اس کے اہلِ خانہ سے ملانے میں کامیابی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ بارہ سالہ بچی ریلا کو پندرہ دسمبر 2015 کو اختر کالونی کے علاقے سے ملنے کے بعد ایدھی ہوم سہراب گوٹھ منتقل کیا گیا تھا۔

ایدھی ہوم میں بچی کی دیکھ بھال کی جاتی رہی۔ حکام کا کہنا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ریلا کی عمر 23 سال ہو گئی، بالآخر گیارہ سال بعد ریلا کے والد نے اسے شناخت کر لیا۔

حکام شناخت کی تصدیق کے بعد ریلا کو اس کے والد حق نواز اور بھائی کے حوالے کر دیا گیا۔

اہلِ خانہ سے طویل عرصے بعد ملاقات کے موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817630/edhi-home-met-girl-to-her-family-2817630

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.