Native World News

دوسرا ٹیسٹ: بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

دوسرا ٹیسٹ: بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا

پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سلہٹ میں کھیلا جارہا ہے۔

بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے، 63 رنز پر بنگلا دیش کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، امام الحق، شاہین آفریدی اور نعمان علی کی جگہ بابر اعظم، خرم شہزاد اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے، بنگلادیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دی تھی۔

Source: https://www.express.pk/story/2813298/pak-vs-ban-2nd-test-match-2813298/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.