Native World News

اسرائیل کی ایران- امریکا معاہدہ سبوتاژ کرنیکی کوشش، لبنان پر حملے کردیے

اسرائیل کی ایران- امریکا معاہدہ سبوتاژ کرنیکی کوشش، لبنان پر حملے کردیے

تازہ حملوں کے نتیجے میں ضاحیہ کے علاقے میں کم از کم تین افراد جاں بحق سات افراد زخمی ہوئے

اسرائیل کی جانب سے لبنان پر کیے جانے والے تازہ حملوں میں کم از کم تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

لبنانی حکام کے مطابق اتوار کے روز اسرائیل کی جانب سے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں حملے کیے گئے جس میں کم از کم تین افراد میں جاں بحق ہوگئے۔

لبنان کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ضاحیہ کے علاقے میں کم از کم سات افراد زخمی ہوئے۔

اسرائیلی وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے ضاحیہ میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے اسرائیل کی جانب سے تازہ ترین حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان جنگ ختم ہونے کے معاہدے پر دستخط ہونے جا رہے ہیں۔

ایران کی جانب سے معاہدے کی شرائط میں لبنان پر اسرائیل کی جانب سے حملوں کو ختم کرنا بھی شامل ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817510/at-least-three-killed-as-israel-attacks-southern-beirut-2817510

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.