Native World News

راولپنڈی: کاروباری شخصیت ڈرائیور اور لینڈ کروزر سمیت اغوا، بیرون ملک سے 3 کروڑ تاوان طلب

راولپنڈی: کاروباری شخصیت ڈرائیور اور لینڈ کروزر سمیت اغوا، بیرون ملک سے 3 کروڑ تاوان طلب

بیرون ملک  نمبر سے کال آئی کہ تین کروڑ روپے تاوان کا بندوست کرو تو والد ،ڈرائیور اور گاڑی کو چھوڑیں گے، بیٹے کا بیان

راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں اغواء برائے تاوان کی واردات کاروباری شخصیت کو ڈرائیور اور لینڈ کروزر سمیت اغواء کرنے کے بعد بیٹے کو بیرون ملک کے نمبر سے تین کروڑ روپے تاوان طلبی کی کال موصول پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق مغوی کے بیٹے محمد رضوان نے مقدمہ درج کراتے ہوئے  بتایا کہ ٹھٹہ خلیل ٹیکسلا کا رہاہشی ہوں اور ٹھیکیداری کرتا ہوں، والد محمد سلیم اپنے ڈرائیور تیمور کے ہمراہ لینڈ کروزر  پر کام کے لیے نکلے کچھ دیر بعد میں بھی والد کے پیچھے چلا گیا والد کی گاڑی ڈھوک پنوں کے قریب پہنچی تو اچانک عقب سے جاتی گاڑی نے والد کی گاڑی کو سامنے پنچ کر روک لیا۔

پانچ مسلح افراد اترے اور والد  اور ڈرائیور کو زبردستی اتار کر اپنی گاڑی میں بٹھا لیا ایک مسلح شخص والد کی گاڑی میں بیٹھ گیا روکنے کی کوشش کی مجھ پر بھی اسلحہ تان کر دھمکیاں دیں، ملزمان والد اور انکے ڈرائیور کو اغوا کرکے انکی گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔

کچھ دیر بعد بیرون ملک  نمبر سے کال آئی کہ تین کروڑ روپے تاوان کا بندوست کرو تو والد ،ڈرائیور اور گاڑی کو چھوڑیں گے۔

مزکورہ افراد نے والد اورانکے ڈرائیور کو اغوا کرکے گاڑی بھی چھین کر سخت زیادتی کی مقدمہ درج کیا، جائے پولیس حکام کا کہنا تھاکہ اغواء برائے تاوان کے جرم میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے تفتیش میں مصروف ہیں ۔

Source: https://www.express.pk/story/2816848/rawalpindi-businessman-kidnapped-along-with-driver-and-land-cruiser-rs-30-million-ransom-demanded-from-abroad-2816848/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.