Native World News

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی جس کے مطابق ایک ماہ کے لیے 1 روپے 72 پیسے کے بڑے اضافے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے ماہ اپریل کے لیے فیول پرائس کی مد میں درخواست دائر کی۔ نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 2 جون کو سماعت کرے گی۔

اضافے کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔

Source: https://www.express.pk/story/2813926/major-increase-in-electricity-prices-likely-across-the-country-including-karachi-2813926/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.