Native World News

بیٹی سے مبینہ جنسی زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

بیٹی سے مبینہ جنسی زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

ہائیکورٹ میں بیٹی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی

سندھ ہائیکورٹ نے بیٹی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

ہائیکورٹ میں بیٹی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

وکیل صفائی نے موقف دیا کہ مقدمہ جھوٹا اور گھریلو تنازعات کا نتیجہ ہے۔ مدعیہ کی ملزم کے ساتھ تیسری شادی تھی۔ شادی کے وقت کیے گئے وعدوں پر بعد میں اختلافات پیدا ہوگئے۔ طبی شواہد بھی ملزم کیخلاف الزامات کی تائید نہیں کرتے۔

عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل پر اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ وکیل صفائی کے دلائل متاثرہ بچی کے صدمے کو معمولی ثابت کرنے کی کوشش ہے۔ درخواست ضمانت میں مدعی کی دوسری شادی سے متعلق بھی تحقیر آمیز ریمارکس شامل کیے گئے۔

قانونی پروفیشنلز کو ایسے تبصروں سے گریز کرنا چاہیئے۔ خواتین وکلا سے خواتین کے مسائل کے حوالے سے زیادہ حساسیت کی توقع کی جاتی ہے، متاثرہ بچی نے ٹرائل کورٹ میں بطور گواہ اپنے والد کیخلاف بیان ریکارڈ کروایا، بظاہر بچی کا بیان قابل اعتماد اور فطری ہے۔

بچی کا طرز عمل اور رویہ صدمے سے گزرنے والے بچوں سے مطابقت رکھتا ہے۔ بادی النظر میں والد کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے یا بدنیتی کے کوئی محرکات نہیں ہیں۔

ڈی این اے تجزیئے میں شواہد نا ملنے کی وجوہات رپورٹ میں درج ہے۔ تعزیرات پاکستان میں زیادتی کی تعریف کو وسعت دی جاچکی ہے۔ عدالت نے ملزم اعجاز کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

Source: https://www.express.pk/story/2818080/bail-application-of-accused-arrested-in-alleged-sexual-assault-case-of-daughter-rejected-2818080/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.