Native World News

امیر قطر کا وزیراعظم کو ٹیلی فون، قیام امن کیلیے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ

امیر قطر کا وزیراعظم کو ٹیلی فون، قیام امن کیلیے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ

قطر کے امیر اور وزیر اعظم نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈمارشل کی کوششوں پر خراج تحسین بھی پیش کیا

قطر کے وزیراعظم نے خلیجی بحران کے حل اور قیام امن کیلیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت اور فیلڈمارشل و شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم نے ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، اور قطر کے برادر عوامِ  کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ قطری وزیرِاعظم نے بھی ان جذبات کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے جوابی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے خلیجی بحران کے دوران امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت پر قطر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ متعلقہ فریقین کے مابین امن معاہدہ بہت جلد دستخط کے لیے تیار ہوگا۔

ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر ابھی دستخط نہیں ہوئے، معاہدہ زیر غور ہے: عباس عراقچی

ایران کیساتھ معاہدہ طے پاگیا؛ اب حملے نہیں کریں گے؛ ٹرمپ کا چونکا دینے والا اعلان

پاکستان کی خصوصی سفارتی اور امن کوششوں کو سراہتے ہوئے قطری وزیرِاعظم نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے سفارتی کاوشوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ قطر، پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت پر فخر محسوس کرتا ہے اور امید ظاہر کی کہ ان اقدامات کے نتیجے میں خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو پاکستان کے سرکاری دورے کی اپنی دعوت کا اعادہ بھی کیا، جس پر دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلے ہی اتفاق ہو چکا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے  قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

Source: https://www.express.pk/story/2817386/qatar-amir-telephone-pm-shahbaz-2817386

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.