Native World News

کراچی میں ’بچھو ڈکیت گینگ‘ کے 5 ملزمان گرفتار،  اسلحہ اور نقدی برآمد

کراچی میں ’بچھو ڈکیت گینگ‘ کے 5 ملزمان گرفتار،  اسلحہ اور نقدی برآمد

ملزمان نے تفتیش کے دوران کئی وارداتوں کا اعتراف کرلیا، ایک عادی مجرم بھی شامل

کراچی میں ’بچھو ڈکیت گینگ‘ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور نقد رقم برآمد کرلی گئی۔

سندھ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر سہراب گوٹھ اور مچھر کالونی کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ’بچھو ڈکیت گروہ‘ سے تعلق رکھنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے بغیر لائسنس پستول، چھینے گئے موبائل فون اور نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں، خصوصاً نیو کراچی، بلدیہ، کیماڑی اور دیگر علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے کیماڑی موبائل مارکیٹ میں ہونے والی ڈکیتی میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

گرفتار افراد میں شامل عادی مجرم اجمل خان اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، تاہم رہائی کے بعد دوبارہ جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہو گیا۔

سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ گروہ کے فرار دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ برآمد ہونے والا اسلحہ، موبائل فون، نقد رقم اور گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2819454/5-accused-of-bichho-dacoit-gang-arrested-in-karachi-weapons-and-cash-recovered-2819454

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.