Native World News

کراچی، مولانا فضل الرحمٰن 6 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی، مولانا فضل الرحمٰن 6 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

میڈیا سے بات چیت کے لیے "میٹ دی پریس" میں بھی شرکت کریں گے

جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن چھ روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ وہ آج منگھوپیر روڈ پر منعقدہ وحدتِ امت کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

کراچی پہنچنے پر مولانا فضل الرحمٰن کا پرتپاک استقبال کیا گیا جس میں قائد سندھ علامہ راشد محمود سومرو، علامہ ناصر محمود سومرو، محمد اسلم غوری، قاری محمد عثمان اور دیگر جماعتی عہدیداران شامل تھے۔

پارلیمنٹ کے ان کیمرا اجلاس کے لیے مولانا فضل الرحمن متحرک ہو گئے

کراچی میں قیام کے دوران مولانا فضل الرحمٰن پیر صاحب پگارا، کامران ٹیسوری اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ میڈیا سے بات چیت کے لیے "میٹ دی پریس" میں بھی شرکت کریں گے۔

ان کے دورے کے دوران جماعتی عہدیداران، کاروباری شخصیات اور سیاسی و سماجی حلقوں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2812942/karachi-maulana-fazlur-rehman-arrives-in-karachi-on-a-6-day-visit-2812942/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.