Native World News

جناح انفارمیشن ٹیکنالوجی حب پنجگور مقامی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت بن گیا

جناح انفارمیشن ٹیکنالوجی حب پنجگور مقامی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت بن گیا

پنجگور میں قائم یہ مرکز 80 جدید کمپیوٹر سسٹمز سے لیس ہے جہاں 150 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے

جناح انفارمیشن ٹیکنالوجی حب پنجگور مقامی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت بن گیا۔

ایف سی بلوچستان (ساوتھ) کی طرف سے پنجگورمیں قائم جناح انفارمیشن ٹیکنالوجی حب نے مقامی نوجوانوں کی  زندگیوں میں انقلاب برپا کردیا، جناح انفارمیشن ٹیکنالوجی حب میں ڈیجیٹل لائبریری، آئی ٹی لیب، ای کامرس سینٹراورکریٹو کارنر ایک ہی چھت تلے اکٹھے کردیے گئے ہیں۔

جناح انفارمیشن ٹیکنالوجی حب پنجگور مقامی نوجوانوں کوٹیکنالوجی، جدت اورکاروباری مواقع تک بے مثال رسائی فراہم کرتا ہے، پنجگور میں قائم یہ مرکز 80 جدید کمپیوٹر سسٹمز سے لیس ہے اور مجموعی طور پر150 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش رکھتا ہے۔

جناح انفارمیشن ٹیکنالوجی حب پنجگورمیں مختلف موضوعات پرمشتمل چار ہزارسے زائد مطبوعہ کتابیں دستیاب ہیں، ٹیکنالوجی حب کی جدید ترین آئی ٹی لیب 50 افراد کی گنجائش رکھتی ہے اور اس میں50 جدید ترین کمپیوٹرز نصب ہیں۔

جناح انفارمیشن ٹیکنالوجی حب پنجگورکا 18 افراد کی گنجائش رکھنے والا ای کامرس سینٹر 18 ہائی اینڈ کمپیوٹرز سے آراستہ ہے جو مقامی نوجوانوں کو ڈیجیٹل تبدیلی، تعلیم، جدت اور معاشی خودمختاری کی جانب  لے جانے میں اہم سنگ میل ثابت ہورہا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817559/jinnah-information-technology-hub-panjgur-becomes-a-beacon-of-a-brighter-future-for-local-youth-2817559

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.