دورہ آخری لمحات میں ملتوی کردیا گیا
امریکا کے بعد ایرانی حکام نے بھی سوئٹزرلینڈ میں امن مذاکرات کیلئے دورہ ملتوی کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے خبرایجنسی سے گفتگو میں بتایا کہ اسرائیل کی لبنان میں جاری جارحیت کی بنا پر سوئٹزرلینڈ کا دورہ ملوتی کردیا گیا ہے۔
ایزانی ذرائع کے مطابق مذاکرات کے مقام کا فی الحال ابھی تک کوئی حتمی تعین نہیں کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آج بھی لبنان پر اسرائیلی فوجی حملے میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ یہ تازہ بمباری حالیہ دنوں کی شدید ترین بمباری ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ عباس عراقچی بھی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف کے ساتھ روانہ ہونے کیلئے بالکل تیار تھے تاہم دورہ آخری لمحات میں ملتوی کردیا گیا۔
ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات تہران کی "سرخ لکیروں" کے پابند رہیں گے، دشمن کو تباہ کن جواب دینے سے گریز نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی ماضی کی طرح اپنی شرئط پر ثابت قدم رہے گا، ایران قومی مفادات اور طے شدہ سرخ لکیروں پر ثابت قدم رہے گا، دشمن اگر حد سے بڑھنے کی کوشش کرے گا تو پہلے کی طرح ثابت کریں گے کہ ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.