Native World News

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

عید الاضحیٰ کے پیش نظر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے، مشیر خزانہ

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 20 مئی تک دینے کا فیصلہ  کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیر خزانہ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 20 مئی سے جاری کردی جائیں گی۔

مشیر خزانہ نے بتایا کہ عید کو مد نظر رکھتے ہوئے تنخواہیں جاری کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ماہ ذی الحجہ کا چاند گزشتہ روز نظر آگیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ 27 مئی کو منائی جائے گی۔

Source: https://www.express.pk/story/2813665/good-news-kpk-govt-employees-2813665/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.