Native World News

عمران خان کو اسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ منتقل کردیا گیا: چیئرمین پی ٹی آئی

عمران خان کو اسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ منتقل کردیا گیا: چیئرمین پی ٹی آئی

بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے فوری اسپتال منتقل اور ان کے اہل خانہ کی ملاقات کروائی جائے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا ہے کہ عمران خان کو اسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ منتقل کردیا گیا ہے۔

I have just been informed that Khan sab was taken last night to PIMS once again for an injection. then shifted back to Adiyala. We strongly reiterate our demand of shifting him to hospital for treat. We demand meeting with family immediately.

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ مجھے ابھی اطلاع ملی ہے کہ خان صاحب کو گزشتہ شب دوبارہ انجیکشن لگانے کے لیے پمزاسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں واپس اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اس مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں کہ انہیں علاج کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے۔ ساتھ ہی ہم ان کی اہل خانہ سے فوری ملاقات کروانے کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2817584/imran-khan-was-shifted-back-to-adiala-after-medical-examination-at-the-hospital-chairman-pti-2817584

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.