Native World News

مانگا منڈی کے علاقے میں درخت سے لٹکی ایک لاش برآمد

مانگا منڈی کے علاقے میں درخت سے لٹکی ایک لاش برآمد

اطلاع ملنے پر مانگا منڈی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر لیے

مانگا منڈی کے علاقے میں درخت سے لٹکی ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔

اطلاع ملنے پر مانگا منڈی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر لیے. پولیس کے مطابق لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے. انہوں نے بتایا کہ فرانزک اور دیگر شواہد کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔

ایس پی صدر کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیشی شواہد کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Source: https://www.express.pk/story/2816273/a-body-was-found-hanging-from-a-tree-in-the-manga-mandi-area-2816273/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.