Native World News

ڈھاکا ٹیسٹ: بارش کے بعد کھیل کا آغاز، بنگلادیش کی بیٹنگ جاری

ڈھاکا ٹیسٹ: بارش کے بعد کھیل کا آغاز، بنگلادیش کی بیٹنگ جاری

کپتان نجم الحسن شنتو 58 اور مشفق الرحیم 16 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں

بنگلادیش کی پاکستان کے خلاف چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔

ڈھاکا ٹیسٹ کے چوتھے روز پہلے بارش کے باعث کھیل متاثر رہا اور پھر کم روشنی کی وجہ سے وقت سے پہلے ختم کردیا گیا۔

دن کے اختتام تک بنگلادیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنالیے ہیں اور اسے 179 رنز کی برتری حاصل ہے۔

Day 4 Stumps 🏏 Bangladesh 153/3 in the 2nd innings. Lead by 179 runs 🇧🇩Dutch-Bangla Bank Bangladesh 🆚 Pakistan Test Series 2026! 🏏1st Test | Day 4 |11th May 2026 | 10:00 AM (BST)SBNCS, Dhaka#BCB#Cricket#Bangladesh#Pakistan#Tigerspic.twitter.com/PYxaHuY5OG

کپتان نجم الحسن شنتو 58 اور مشفق الرحیم 16 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ مومن الحق 56، شادمان اسلام 10 اور محمود الحسن جوئے 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 413 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 386 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

Source: https://www.express.pk/story/2812507/dhaka-test-match-could-not-start-after-lunch-break-due-to-rain-2812507/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.