Native World News

ایرانی صدر نے اپنے اور ٹرمپ کے دستخط شدہ معاہدے کی کاپی میڈیا کے ساتھ شیئر کر دی

ایرانی صدر نے اپنے اور ٹرمپ کے دستخط شدہ معاہدے کی کاپی میڈیا کے ساتھ شیئر کر دی

سوئزرلینڈ میں ہونے والی طے شدہ ملاقات کے حوالے سے فیصلہ چند گھنٹوں میں متوقع ہے

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی کاپی میڈیا کے ساتھ شیئر کر دی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھی دستخط موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ بین الاقوامی سطح پر دو ملکوں کے درمیان ہونے والا معاہدہ الیکٹرانک دستخط کے ذریعے ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی تقریب جعمہ کو سوئزرلینڈ میں طے ہے جس میں امریکی، ایرانی وفود سمیت ثالثی کا اہم کردار ادا کرنے والے پاکستان سمیت سعودی عرب، قطر، ترکیہ اور مصر کے قائدین بھی شریک ہوں گے۔

ٹرمپ نے امریکا اور ایران کے معاہدے کی ہارڈ کاپی پر دستخط عشائیے کے دوران کیے، ایرانی میڈیا

امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے، تہران کی بھی تصدیق

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے پر ایرانی اور امریکی دونوں صدور کی دستخط کے بعد سوئزرلینڈ میں ہونے والی طے شدہ ملاقات کے حوالے سے فیصلہ چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کر دی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا حتمی متن طے پاگیا ہے اور دونوں فریقین نے الیکٹرانک دستخط کر دیے ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2818039/iranian-president-shares-copy-of-agreement-he-and-trump-signed-with-media-2818039

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.