Native World News

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس حتمی مرحلے میں داخل

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس حتمی مرحلے میں داخل

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی

اسلام آباد میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا کیس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔

سرکاری وکیل راجہ نوید حسین اور سردار قدیر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور استغاثہ کے تمام گواہان پر جرح مکمل کرلی۔

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس ختمی مرحلے میں داخل ہو گیا، اگلی سماعت میں ملزم 342 کا بیان ریکارڈ کروائے گا جبکہ ملزم کیجانب سے 342 کا بیان ریکارڈ کروانے پر حتمی جرح ہوگی۔

کیس کے دوران مجموعی طور پر استغاثہ کے 28 گواہان پر جرح مکمل کر لئی گئی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی۔

Source: https://www.express.pk/story/2813067/tiktoker-sana-yousuf-murder-case-enters-final-stage-2813067/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.